دکانداروں کیلئے حکومت کی فکسڈ ٹیکس اسکیم احسن قدم ہے، ایس ایم تنویر

Fixed Tax Scheme Praised
ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے لیے حکومت کی فکسڈ ٹیکس اسکیم قومی ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ایس ایم تنویر نے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کروانے پر وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گیم چینجر اقدام تجارتی اور دکاندار تنظیموں کے ساتھ قریبی مشاورت سے تیار کیا گیا، 20 کروڑ یا اس سے کم سالانہ ٹرن اوور والے دکاندار ایک فیصد کی فکسڈ انکم ٹیکس کی شرح ادا کریں گے۔
ایس ایم تنویر نے دکانداروں کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی اجازت دینے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔ ان کے مطابق یہ سہولت تاجروں کے مالی بوجھ میں کمی لانے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے تاجر رہنما اجمل بلوچ کو بھی کامیاب مذاکرات پر مبارکباد دی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











