بدھ، 10-جون،2026
منگل 1447/12/23هـ (09-06-2026م)

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا؛ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب

09 جون, 2026 13:07

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے گئے ہیں جبکہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کی منظوری دی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے ہوگا جبکہ سینیٹ کا اجلاس اسی روز سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ پارلیمانی کارروائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق وفاقی بجٹ 2026-27 جمعہ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران معاشی اہداف، ٹیکس اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔