مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold prices in Pakistan Today - june 09, 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2830 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 547 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے ہو گیا۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 141 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 314 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر 29 سینٹ مہنگا ہو کر 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ کا ہو گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











