ہفتہ، 7-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/18هـ (07-03-2026م)

میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے بڑا فیصلہ ہوگیا

02 فروری, 2026 14:13

لاہور: پنجاب میں 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات دینے والے طلبہ کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد امتحانات میں نقل اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنا ہے۔ اب امیدواروں کی شناخت ڈیجیٹل بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران شریک تھے۔

پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔ ان میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔

اب طلبہ امتحانی ہال میں داخل ہونے سے پہلے اپنی شناخت کی تصدیق کروائیں گے۔ اس سے امتحانات میں شفافیت بڑھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کی توقع ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔