جمعرات، 18-ستمبر،2025
بدھ 1447/03/25هـ (17-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

13 مئی, 2020 18:10

اسلام آباد : ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دیدی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس پر معاشی پیکج ڈرامہ بازی ہے : بلاول بھٹو

ای سی سی نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی، آزاد کشمیر کو پاسکو سے اضافی گندم کی فراہمی، ڈیفنس سروسز سمیت مختلف اداروں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دیدی ہے۔

ایل این جی کے سیل پرائس، پیٹرولیم لیوی کی شرح سے متعلق سمریز مؤخر کردی گئیں، جبکہ کنٹرول لائن پر مقیم آبادی کے لیے ریلیف پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔