منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق "واریئر 9” کا آغاز

02 دسمبر, 2025 09:42

پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر 9 کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ نواں ایڈیشن آہنی برادرز کی دوطرفہ انسدادِ دہشت گردی مشقوں کا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، جس میں کور کمانڈر منگلا اور پی ایل اے کے حکام بھی شریک ہوئے۔

مشق کا محور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز ہے اور اس کا مقصد رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا بتایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون باہمی اعتماد کا مظہر ہے اور واریئر 9 دونوں ممالک کے مضبوط عسکری تعلقات کی علامت ہے، یہ مشق خطے میں امن و استحکام کے عزم کی تجدید بھی کرتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔