فرانسیسی صدر کی متنازعہ پنشن اصلاحات کو آئینی طور پر گرین سگنل مل گیا

مشتعل مظاہروں کے باوجود آئینی کونسل نے ریفرنڈم کے انعقاد کی تجویز مسترد کرتے ہوئے میکرون کی پنشن اصلاحات کو آئینی طور پر گرین سگنل دے دیا۔
فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے باوجود صدر ایمانوئل میکرون کی فلیگ شپ پنشن اصلاحات کو آئینی کونسل کی منظوری مل گئی، جن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اقدامات آئین کے مطابق ہیں۔
آئینی کونسل نے اپوزیشن کی جانب سے پنشن اصلاحات پر شہریوں کے ریفرنڈم کے انعقاد کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ قانون سازی، جو پینشن حاصل کرنے کی عمر کو 62 سے بڑھا کر 64 تک پہنچاتی ہے، بہت زیادہ غیر مقبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے اتحادی ضرور ہیں، مگر پیروکار نہیں، اپنے فیصلے خود کرتے ہیں : فرانسیسی صدر
کونسل کے فیصلے کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر آگئے۔ پیرس سٹی ہال کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک اصلاحات واپس نہیں لی جاتی ہڑتالیں ختم نہیں ہوں گی۔
سی جی ٹی یونین کی رہنما سوفی بنیٹ نے کہا ہے کہ تمام مزدور یونینیں صدر سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ کچھ دانشمندی کا مظاہرہ کریں، سنیں اور سمجھیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے اور اس قانون کو نافذ نہ کیا جائے۔
لیکن حکام نے یہ کہتے ہوئے اس درخواست کو مسترد کر دیا کہ آنے والے دنوں میں متن کو قانون میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ وزیر محنت اولیور ڈسوپٹ نے کہا کہ اسے ایک ستمبر سے نافذ العمل ہونا چاہیے۔ بائیں بازو کا کہنا ہے کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔ یکم مئی ایک زبردست ہو گا۔ لڑائی جاری ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










