الیکشن ایک سیاسی جماعت کی بجائے تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہو : سراج الحق

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا ہے کہ سیاسی مساٸل کا حل عدالت نے نہیں نکالنا، الیکشن کسی ایک سیاسی جماعت کی مرضی بجائے تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہو۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کیساتھ سپریم کورٹ آئے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے بلوچ عوام کے حقوق کیلٸے احتجاج کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور صوباٸی حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ پولیس نے ان کے کیمپ پر چڑھاٸی کرکے گرفتار کیا۔ چار ماہ گزر چکے ہیں، انہیں جھوٹے مقدمے میں رکھا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سیاسی، معاشی، آٸینی انتشار ہے۔ سیاسی افراتفری کی وجہ سے معیشت تباہ ہوٸی ہے۔ پوری دنیا میں ملک کا تماشہ بنا ہوا ہے۔ عوام کو حق دیا جائے کہ وہ اپنے لٸے نٸی حکومت کو منتخب کرے۔
یہ بھی پڑھیں : اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا : شاہ محمود قریشی
جے آئی رہنماء نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوں۔ اس کوشش میں کسی حد تک کامیابی ہوٸی۔ مک بھر میں الیکشن ایک دن کروانے پر اتفاق ہوا ہے۔ الیکشن کی تاریخ پر بات چیت اور رابطے دوبارہ کرنے کی ضرورت ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی مساٸل کا حل عدالت نے نہیں نکالنا ہے۔ ملک میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ اور ٹکراؤ سے نقصان جمہوریت کا ہوگا۔ ملک کو معاشی و آٸینی مسائل سے نکالنے کا واحد حل الیکشن کیلٸے مذاکرات کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کسی ایک سیاسی جماعت کی مرضی بجائے تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہو۔ اب حکومت کا بھی امتحان ہے، انہیں بھی قربانی دینی ہے۔ ملک کو بچانا ہے، تو اتفاق رائے سے الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ججز کے درمیان اختلافات ہیں، تو اسے ختم کرنا، انہی کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی اتفاق رائے کیلٸے مزید رابطے جاری رکھے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












