پیر، 16-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

ورلڈ فوڈ پروگرام کا فنڈنگ کی کمی کے باعث فلسطینیوں کو خوراک کی امداد روکنے کا اعلان

08 مئی, 2023 13:39

غربت، بیروزگاری اور بے امنی سے متاثرہ غزہ کے رہائشیوں پر خبر پہاڑ ٹوٹنے کی طرح گری، جب ڈبلیو ایف پی نے بتایا کہ وہ فلسطینیوں کو خوراک کی امداد روک دے گا۔

ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر سمیر عبدالجبر نے یروشلم سے فون پر بات کرتے ہوئے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ فنڈنگ کی شدید قلت کے باعث ڈبلیو ایف پی کو محدود وسائل کو بڑھانے کے لیے تکلیف دہ انتخاب کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) فنڈز کی شدید کمی کی وجہ سے اگلے ماہ سے دو لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو خوراک کی امداد روک دے گا۔

سب سے زیادہ متاثرہ خاندان غزہ میں ہیں، جہاں خوراک کی عدم تحفظ اور غربت سب سے زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ غریب فلسطینیوں کو 10 ڈالر فی شخص اور کھانا دیتا ہے، دونوں پروگرام متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے تین فلسطینیوں کو شہید اور چار کو زخمی کر دیا

فلسطینی اور اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق غزہ، جسے اسلامی حماس گروپ 2007 سے چلا رہا ہے، 2.3 ملین افراد کا گھر ہے، جن میں سے 45 فیصد بے روزگار ہیں اور 80 فیصد کا انحصار بین الاقوامی امداد پر ہے۔

عبدالجبیر کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایف پی ان لاکھوں لوگوں پر اس ناگزیر اور سخت فیصلے کے اثرات کو سمجھتا ہے جو اپنی بنیادی ضروریات کے لیے خوراک کی امداد پر بھی انحصار کرتے ہیں۔ جب تک فنڈز نہیں ملتے، خوراک اور نقد امداد کو اگست تک مکمل طور پر معطل رکھا جائے گا۔

خبر ملنے کے بعد درجنوں فلسطینیوں نے غزہ شہر میں ڈبلیو ایف پی کے دفاتر کے باہر اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ماہانہ 41 ڈالر کے واؤچر ملتے ہیں، یہ واؤچر زندگی ہے، جو پیغام انہوں نے ہمیں بھیجا ہے وہ موت کے برابر ہے کیونکہ آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔