سوڈان تنازع : جنگ بندی کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں : فوجی حکمران

سوڈان کے حاکم جنرل کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا جنگ بندی کے بغیر کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
جدہ میں متحارب دھڑے خونریزی کو ختم کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہو چکی ہے۔
فوج اور حریف نیم فوجی دستے کے درمیان ہفتے کو امریکہ کی حمایت یافتہ بات چیت کا آغاز ہوا، جس میں دیرپا جنگ بندی کے امکان پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک ان مذاکرات میں کسی پیش رفت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سوڈان کے فوجی حکمران جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا جنگ بندی کے بغیر کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
انہوں نے کہا کہ مصری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم خرطوم میں مستقل جنگ بندی پر پہنچنے کے بعد کسی تصفیے پر بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دارالحکومت خرطوم میں تقسیم ہوئی تو جنگ باقی سوڈان تک پھیل جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایف کے ارکان فوجی دستوں کی طرف سے نشانہ بننے سے بچنے کے لیے شہریوں کے گھروں اور سروس سینٹرز میں پناہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
مصر کے مقامی ذرائع ابلاغ میں البرہان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خرطوم کے علاوہ تمام ریاستوں میں صورتحال مستحکم ہے۔
ایک سعودی سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بات چیت میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی۔ مستقل جنگ بندی میز پر نہیں ہوگی۔ کیونکہ دونوں فریقوں کو یقین ہے کہ وہ جنگ جیتنے کے قابل ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











