پنجاب ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

محکمہ داخلہ پنجاب اورخیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔
امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے صوبے میں فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو ریکوزیشن بھجوا تھی۔ وفاقی حکومت نے پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
دوسری جانب پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی نگراں حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دوسرے روز بھی ملک بھر کی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہیں۔
یہ پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد شہروں میں متعدد مقدمات درج کرلیے گئے۔
اسلام آباد کے 4 تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 14 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










