اتوار، 15-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

عمران ریاض کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او سیالکوٹ معطل

15 مئی, 2023 14:57

لاہور : چیف جسٹس نے عمران ریاض کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او سیالکوٹ کو معطل اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدالت طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں اینکر عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سپرنٹینڈنٹ جیل سیالکوٹ اور ڈی پی او سیالکوٹ پیش ہوئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے آڈر لیکر آئے ہیں آپ؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ دو گھنٹے کا وقت دے دیں، تمام احکامات عدالت پیش کردیتا ہوں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران ریاض کو کہاں سے گرفتار کیا ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ عمران ریاض کو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کہاں ہے وہ روزنامچہ، جس میں اپ نے گرفتاری کا لکھا ہے۔ گرفتار کس کیس میں کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ کا اوریا مقبول جان کو دو بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پولیس افسر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے ایم پی او کے آڈر کے تحت گرفتاری ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ روزنامچہ میں کمشنر کے احکامات کا کہاں ذکر کیا ہے؟ آپ کو جب لیٹر وصول ہوا گرفتاری کا تو آپ نے روزنامچہ میں کیوں نہیں لکھا؟

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے روزنامچہ میں یہ لکھا ہے کہ ان کا لیٹر جاری کیا جائے۔ اپنی گرفتاری کرکے ڈپٹی کمشنر سے ایم پی او کے آڈر کی ڈیمانڈ کرے۔ روزنامچہ میں اپنے گرفتاری کے لیے جاتے ہوئے بھی نہیں لکھا۔ آپ نے کیسے عمران ریاض کو گرفتار کیا۔

عدالت نے عمران ریاض کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او سیالکوٹ کو معطل کر دیا۔ عدالت نے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ آپ نے ایک ہفتے میں عدالت میں جواب جمع کروانا ہے۔

عدالت نے ڈی پی او کو مخاطب کیا کہ آپ بتائیں آپ کے ساتھ کیا کیا جائے؟ مھجے بتائیں آپ کو کس نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، میں تو وہاں تک پہنچنا چاہتا ہوں۔ عمران ریاض تو ویسے ہی باہر جارہا تھا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو بھی طلب کر لیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔