ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو پہلے ہی میچ میں شکست

19 فروری, 2025 18:00

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا  کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے خوشدل شال 69 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رؤف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3 اور طیب طاہر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیویز کی جانب سے وِل او رورکی اور کپتان مچل سینٹنر نے 3، 3 جبکہ میٹ ہینری نے 2 اور مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے تھے۔

Catch all the پاکستان News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔