جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

وزیراعظم کی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر اظہار اطمینان

24 جولائی, 2025 22:56

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر اظہار اطمینان کیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ سی سی سی پلس سے بی مائنس پر آنا معیشت کی بہتری ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی ملنے میں مدد ملے گی، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ بھی کم ہوگا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف مالیاتی ادارے اور ریٹنگز ایجنسیز بھی کر رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔