جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر جے ایل ایل ذمے داری سے مستعفیٰ

24 جولائی, 2025 22:59

اسلام آباد: روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر جے ایل ایل ذمے داری سے مستعفیٰ ہوگئے۔

نجکاری کمیشن اعلامیہ کے مطابق جے ایل ایل کی جانب سے ممکنہ مفاداتی ٹکراؤ پر استعفا دیا گیا، جے ایل ایل نے تمام وصول شدہ رقوم واپس کرنے کی پیشکش کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق جے ایل ایل کو جنوری 2024 میں روزویلٹ کی نجکاری پر مشاورت کیلئے تعینات کیا تھا، جے ایل ایل نے ہوٹل کی جانچ پڑتال اور مختلف مجوزہ ڈھانچوں کی رپورٹ تیار کی۔

جے ایل ایل نے مفاداتی ٹکراؤ سے بچنے کیلئے معاہدے سے دستبرداری اختیار کی، نجکاری کمیشن نے فوری طور پر نئے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا۔

نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کو شفاف انداز میں جلد مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔