جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

کس شہر میں الیکٹرک ٹرام کے ساتھ الیکٹرک میت بسیں بھی چلائی جائیں گی؟

25 جولائی, 2025 10:39

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام کے ساتھ الیکٹرک میت بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جب کہ اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرک میت بسیں بھی شہر کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ یہ فیصلہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کی۔

اجلاس میں اسلام آباد کے لیے جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام متعارف کرانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے موجودہ منصوبے کے تحت روزانہ 90 ہزار سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں، جو اس منصوبے کی کامیابی اور عوامی پذیرائی کا ثبوت ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ الیکٹرک بسوں کو معذور افراد اور خواتین کے لیے بھی آسان اور موزوں بنایا جائے، تاکہ تمام شہری اس سہولت سے برابری کی بنیاد پر مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے منصوبے کی مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے اور اس پر فوری ورکنگ کی بھی ہدایت جاری کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے الیکٹرک میت بسیں متعارف کرانے کی منظوری دی، جو نہ صرف جدید ٹرانسپورٹ نظام میں ایک اہم اضافہ ہو گا بلکہ ماحولیاتی بہتری میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ اس منصوبے کے تحت سی ڈی اے کے ملازمین کے لیے بھی چار الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، تاکہ ادارے کے اندر بھی پائیدار ٹرانسپورٹ کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔