جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

نور مقدم کیس: میڈیکل رپورٹ میں مجرم ظاہر جعفر ذہنی طور پر صحت مند قرار

25 جولائی, 2025 11:25

نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کو ذہنی و نفسیاتی طور پر صحت مند قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد کے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر 21 جولائی کو ظاہر جعفر کا معائنہ کیا۔

پمز کے ماہر امراض نفسیات اور نیورو نے مجرم ظاہر جعفر کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے نتائج میں وہ ذہنی و نفسیاتی طور پر مکمل صحت مند اور مزاج نارمل پایا گیا، مجرم میں نفسیاتی بیماری یا دماغی خرابی کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع نے بتایا کہ ظاہر جعفر کے لواحقین صدر مملکت آصف زرداری کے پاس رحم کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ظاہر جعفر نے رحم کی اپیل کے لیے نفسیاتی معائنے کی درخواست دی تھی، پمز اسپتال کی انتظامیہ نے ظاہر ذاکر جعفر کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم ظاہر ذاکر جعفر نے دو روز قبل سپریم کورٹ میں نظر ثانی بھی اپیل دائر کی تھی۔

مجرم ظاہر ذاکر جعفر نے نظرثانی درخواست مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کروایا۔

سپریم کورٹ سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے اس متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ سزائے موت دینے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا، ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت بھی نہیں کی گئیں، ملزم کو ویڈیو ریکارڈنگز فراہم بھی نہیں کی گئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔