آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی قوم کی کامیابی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی قوم کی کامیابی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی قوم کی کامیابی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پرتپاک استقبال کیا۔
طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی قوم کی کامیابی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ یک دل اور یک جان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک، بین المذاہب ہم آہنگی قومی طاقت کی اساس ہے، قومی یکجہتی، اتحاد سے دشمن کو مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









