سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Great news for those seeking government jobs
ایف بی آر میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر مقررہ آخری تاریخ 15 جولائی تھی، تاہم ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر یہ تاریخ بڑھا کر اب 31 جولائی کر دی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق محکمہ کسٹمز میں یہ بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی، اور ملک بھر سے اہل امیدوار نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ان افراد کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو خراب موسم کی وجہ سے پہلے درخواست جمع نہ کرا سکے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









