جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بابو سر ٹاپ حادثے میں اپنی فیملی کھونے والے ڈاکٹر سعد اسلام کون ہیں؟

25 جولائی, 2025 15:06

بابو سر ٹاپ حادثے میں اپنی فیملی کھونے والے ڈاکٹر سعد اسلام اور ڈاکٹر فہد اسلام لودھراں کے شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ اسپتال کے شریک مالک تھے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر عفان قیصر کے قریبی عزیز ڈاکٹر سعد اور ان کا خاندان 22 رکنی سیاحتی گروپ کا حصہ تھے جو بابوسر ٹاپ کا سفر کر رہے تھے۔ یہ گروپ لودھراں کے شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ اسپتال سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل تھا، جن میں ڈاکٹر سعد، ان کی اہلیہ ڈاکٹر مشال فاطمہ سعد اور ڈاکٹر فہد اسلام شامل تھے۔

 گروپ بابوسر تھک روڈ پر سفر کر رہا تھا کہ مون سون کی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی پانی میں ان کی گاڑی بہہ گئی۔ اس حادثے میں ڈاکٹر فہد اسلام اور ڈاکٹر مشال فاطمہ سعد جان بحق ہو گئے، جبکہ ڈاکٹر سعد کو ٹانگ میں فریکچر ہوا، تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سعد کا چھوٹا بیٹا عبدالہادی سیلاب میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے تین دن کارروائی کی اور بعدازاں اس کی لاش برآمد ہوئی۔ اس سانحے نے جنوبی پنجاب کی طبی برادری کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ ڈاکٹر سعد اور ڈاکٹر فہد اسلام اس اسپتال کے شریک مالک تھے، جو علاقے کا ایک اہم نجی صحت کا ادارہ ہے۔

 یہ واقعہ پاکستان میں جاری مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کا مظہر ہے، جس کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک ملک بھر میں کم از کم 245 افراد، جن میں 118 بچے شامل ہیں، جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔