دیامر سیلاب؛ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی، 500 سے زائد گھر تباہ، 27 پل بہ گئے

Diamer floods; Death toll rises to 9, more than 500 houses destroyed, 27 bridges washed awayDiamer floods; Death toll rises to 9, more than 500 houses destroyed, 27 bridges washed away
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سمیت کئی وادیوں میں سیلاب سے شدید نقصان پہنچا، اب تک 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
سیاحوں کی جنت کہلانے والے گلگت بلتستان کا ضلع دیامر اور اس کے سیاحتی مقام بابوسر میں چارروز قبل آنے والے سیلاب سے ہرطرف تباہی پھیلی ہوئی ہے۔
چند روز قبل آنے والے تباہ کن سیلاب سے 500 سے زائد گھر تباہ ہو گئے جبکہ 10 سے 12 افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں، 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلاب کی نذر ہوگئیں جبکہ بجلی، پانی اور مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ پورے گلگت بلتستان میں سیلاب کی صورتحال رہی، سیلاب سے متعدد دکانیں اور مویشی خانے تباہ ہوئے، گاڑیاں اور ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی ریلوں میں بہہ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ مالی و جانی نقصانات ضلع دیامر میں ہوئے، بڑی بڑی چٹانیں سڑکوں پر آگئیں، متعدد افراد زخمی ہوئے اور واٹراسکیمز بہہ جانے سے پینے کا پانی ناپید ہو گیا۔
ترجمان جی بی حکومت کے مطابق 300 سے زائد پھنسے مسافروں اور سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے، مختلف علاقوں میں پانی کے بہاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرچ آپریشن اور سڑکوں کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ پانی و بجلی کی بحالی کا کام بھی جاری ہے جبکہ تباہ شدہ وادیوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیمیں بھجوائی جا رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









