اگرگاڑی پانی میں ڈوب رہی ہو تو جان بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

What should be done to save a life if a car is sinking in water?
دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں جن میں گاڑیاں پانی کے بہاؤ کی زد میں آسکتی ہیں، ان حالات میں فوری ردعمل دینا آپ کی جان بچا سکتا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے جانب سے جاری احتیاطی تدابیر کے مطابق ان حالات میں لوگوں کی جانب سے عام طور پر جو غلطی کی جاتی ہے وہ دروازہ کھولنے کی کوشش ہوتی ہے لیکن ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔
گاڑی کے باہر پانی کا دباؤ بہت شدید ہوتا ہے جس سے دروازہ کھولنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، اگر دروازہ کھل بھی جائے تو باہر سے زیادہ پانی اندر آئے گا جس سے گاڑی تیزی سے ڈوبنے لگے گی۔
اگر گاڑی پانی میں گر جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ pic.twitter.com/2ZReFrH5Pp
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) July 25, 2025
اس کے بجائے گاڑی میں موجود شخص کو چاہیے کہ فوراً ہی اپنی طرف کا شیشہ نیچے کرے اور گاڑی سے باہر نکلے، اگر شیشہ نیچے نہ ہورہا ہو تو سیٹ کی پشت پر لگا ہیڈ ریسٹ نکالے اور اس کی دھاتی نوک استعمال کرتے ہوئے گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ کر باہر نکلے۔
گاڑی کا اگلا حصہ انجن کے باعث زیادہ وزنی ہوتا ہے اور اسی لیے پہلے ڈوبتا ہے جبکہ پچھلا حصہ کچھ دیر تک پانی کی سطح پر تیرتا رہتا ہے۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو فوری طور پر گاڑی سے باہر نکلنا ہوتا ہے۔
ان حالات میں چند لمحے اور درست فیصلہ آپ کی جان بچا سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









