پاکستان، امریکا سے امداد نہیں بلکہ تجارت چاہتا ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا سے امداد نہیں بلکہ تجارت چاہتا ہے۔
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اٹلانٹک کونسل کے زیرِ اہتمام تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، واشنگٹن سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں، امریکا کے ساتھ بہت جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان امن پسند ایٹمی ملک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات مفید رہی، امریکی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی شراکت داری پر زور دیا، پاک – بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کردار کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیشت دباؤ میں ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا، دہشتگردی اب بھی ایک چیلنج ہے، پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا جاتی ہیں، امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، امریکا سے ہمارا تعلق کثیر الجہتی ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف نبردآزما ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اسلحہ اٹھالیں تو مجھ جیسا مفاہمت پسند بھی کچھ نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی نے 126 دن کا دھرنا دیا معیشت تباہ ہوئی، مقبول سیاسی لیڈر ہونے کا مطلب اسلحہ اٹھانا نہیں، سانحہ 9 مئی پر قانون اپنا راستہ خود لے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز موجودہ حکومت نے نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات عدالتوں میں ہیں۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی دہائیوں سے امریکا میں قانونی عمل کے تحت قید ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









