بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے

26 جولائی, 2025 10:13

سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کرگئے۔

سابق صوبائی وزیر بزرگ سیاستدان حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ مانسہرہ میں انتقال کرگئے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے آبائی گاؤں ٹھاکر میرا گراؤنڈ پڑھنہ میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ متعدد بار خیبر پختونخوا میں وزیر رہ چکے ہیں۔

حبیب الرحمان تنولی 1988 میں صوبائی وزیر مذہبی امور، اوقاف و زکوٰۃ، 1993 میں صوبائی وزیر لوکل باڈیز اینڈ رورل ڈیولپمنٹ جبکہ 2008 میں صوبائی وزیر لینڈ ریونیو اور اسٹیٹ افیئر خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔