بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے قبل میرے پاس چندے کیلئے آتے تھے، نائب وزیراعظم

26 جولائی, 2025 14:35

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے قبل میرے پاس چندے کیلئے آتے تھے۔

دورے امریکا کے دوران اسحاق ڈار نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2014 میں 120 دن کا دھرنا دیا جس سے ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس چندہ لینے کے لیے آیا کرتے تھے، اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق حاصل نہیں کہ سیکیورٹی تنصیاب پر حملہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشگردی کے خلاف بہترین کام کیا لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے 100 سے زائد مجرم رہا کیے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سرحدیں کھولیں جس سے 30 سے 40 ہزار طالبان پاکستان میں آ گئے اور دوبارہ سے زندہ ہو گئے، ان کا یہ فیصلہ بہت ہی افسوسناک تھا، دہشتگردوں کے لیے سرحدیں نہیں کھولنی چاہئیں تھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔