کیپٹن راجا سرور شہید کا آج 77 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

the-77th-martyrdom-anniversary-of-captain-raja-sarwar-shaheed-is-being-observed-today
دشمن کو چوکی چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کرنے والے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا آج 76 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، بے مثال قربانی اور بہادری کی بدولت کیپٹن محمد سرور شہید کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔
کیپٹن راجا محمد سرور شہید 10 نومبر 1910ء کو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے آپ کے والد راجا حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے، راجا محمد سرور نے 15 اپریل 1929 کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی جبکہ 1944 میں آرمی انجینئر کور میں شامل ہو گئے۔
1946 میں کیپٹن راجا محمد سرور شہید پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے، 1947 میں انھیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، قیام پاکستان کے بعد انھوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
کیپٹن محمد سرور شہید کو 1948 میں پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دہی کے دوران کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔
کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948ء کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر ایسا حملہ کیا کہ دشمن کو اپنی چوکی چھوڑ کر بھاگنا پڑا، انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے کمال بہادری، جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینے پر گولی کھائی اور جام شہادت نوش کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









