ڈرائیور کی غفلت، اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 8 مسافر جاں بحق، 18 زخمی

8-passengers-killed-18-injured-as-bus-from-islamabad-to-lahore-falls-into-ravine-due-to-drivers-negligence
اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، دوران طبی امداد مزید دو زخمی انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
جامشورو میں بھی ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں کوچ کا کلینر اور ٹرک ڈرائیور شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









