ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلیے اہم خبر، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

Important news for pilgrims going to Iran and Iraq, the government has made a big decision
وفاقی حکومت نے بذریعہ روڈ ایران اور عراق جانے کے خواہش مند شہریوں کیلیے اہم فیصلہ کر لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ زائرین کو اس سال سڑک کے ذریعے عراق و ایران جانے کی اجازت نہیں ہوگی، زیارت اربعین کیلیے فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔
محسن نقوی نے بتایا کہ فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا، یہ مشکل فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا۔
After extensive consultations with the Ministry of Foreign Affairs, Balochistan Government, and security agencies, it has been decided that Zaireen will not be allowed to travel to Iraq and Iran by road for Arbaeen this year. This difficult decision was taken in the interest of…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 27, 2025
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے زائرین کیلیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، پروازوں میں اضافہ کر کے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 10 جولائی 2025 کو وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 2021 میں متعارف کروائی گئی پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سالار نظام ختم، زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم فعال کیا جائے گا۔ حج و عمرہ کی طرز پر زیارات کیلیے بھی رجسٹریشن لازم قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 585 کمپنیوں نے مکمل دستاویزات جمع کرا دی ہیں، نئی کمپنیوں کیلیے 10 اگست 2025 تک رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
اس سے چند روز قبل حکومت کی جانب سے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلیے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزیر داخلہ و چیئرمین ٹاسک فورس محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا تھا۔
اجلاس میں زائرین کی سہولت و سکیورٹی کیلیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سول ایوی ایشن کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ایران کیلیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی ہے جبکہ اربعین پر عراق کیلیے 107 خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









