بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

وزیر داخلہ کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ آمد

27 جولائی, 2025 17:35

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں اہلخانہ سے ملاقات کی گئی۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کے والد ،بھائی اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے میجر رب نواز کی شہادت پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیر داخلہ نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اورشجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں،اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔

محسن نقوی نے مزید کہنا تھا کہ میجر رب نواز نے فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جان وطن پر نچھاور کی، میجر رب نواز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔