نوشہرو فیروز میں مسلح افراد کا سول جج کے گھر پر حملہ، وزیر داخلہ کا نوٹس

نوشہرو فیروز میں مسلح افراد کا سول جج کے گھر پر حملہ
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی جانب سے سول جج کے گھر پرحملے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاءلنجار نےایس ایس پی نوشہروفیروزسےتفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے،امن وامان کوسبوتاژکرنیوالوں کوہر گزنہ چھوڑا جائے۔
وزیرداخلہ سندھ نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ سول جج کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اوربتایا جائے کہ آخر متعلقہ پولیس نے علاقے میں سکیورٹی کے حوالے سے کیا اقدامات کئے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے سینئر سول جج کے مکان پر فائرنگ کی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









