بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

کمشنر کراچی نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

27 جولائی, 2025 22:06

کمشنر کراچی نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتیں مقرر کر دیں۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتیں مقرر کر دیں جبکہ چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، 15 اپریل کے نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 160 روپے فی کلو تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اپریل کو چینی کی ریٹیل قیمت 163 روپے مقرر کی گئی تھی۔ 3 ماہ میں چینی کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔