ملک میں موسلادھار بارشوں سے مزید 8 اموات، مجموعی تعداد 279 ہوگئی

ملک میں موسلادھار بارشوں سے مزید 8 اموات ہوئیں جس سے مجموعی تعداد 279 ہوگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوئے۔
پنجاب میں 6، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کی وجہ سے زخمی ہونے والے 21 افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، بارشوں کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 279 ہوگئی جبکہ 676 زخمی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں بارشوں کے باعث 151 افراد جاں بحق، 536 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 64 افراد جاں بحق، 80 زخمی، سندھ میں 25 افراد جاں بحق، 40 زخمی، بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی، آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 362 گھروں کو نقصان پہنچا اور7 مویشی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ بارشوں کی وجہ سے اب تک 1553 گھر کو نقصان پہنچا جبکہ 374 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









