سی ٹی ڈی کی منگھوپیر میں کارروائی، فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک

Quetta: CTD operation in Darkhshan kills 8 terrorists
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ مکان پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت زعفران دوسرے کی قدرت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے دہشتگرد کی شناخت کی جارہی ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریوں پر حملے میں ملوث دہشتگرد زعفران پر سندھ حکومت نے 2 کروڑ روپے انعام رکھا ہوا تھا جبکہ ہلاک ایک دہشتگرد خودکش حملہ آور تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک دہشتگرد نے گزشتہ سال چائنیز پر بھی حملہ کیا تھا، دہشتگردوں سے گرینیڈ، خودکش جیکٹس، ڈائری ملی ہے، ڈائری میں دہشتگردوں نے اپنے ٹارگٹس لکھے ہوئے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










