بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو سیکیورٹی اہل کاروں نے اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے بتایا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سیکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ، واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










