انٹر سال اول کے داخلوں کے مُنتظر طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

انٹر کے طلباء کو اضافی نمبرز دینے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن نے انٹر سال اول کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی تصدیق کر دی۔
انٹر سال اول کے داخلوں کے منتظر طلبہ کیلئے اب داخلوں کی تاریخ میں توسیع 8 اگست تک کی گئی ہے جبکہ طلبہ 8 اگست تک اپنے داخلہ فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نوید رب کے مطابق جن طلبہ نے اپنے داخلے کنفرم کرلئے ہیں وہ 5 اگست سے کالج میں کلاسز لے سکتے ہیں۔
داخلہ فارم کے ساتھ کلیم فارم بھی آن لائن دستیاب ہوگا، کالج میں کلاسز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










