بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پی ٹی آئی کے لگائے گئے زخموں سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے مدد لی، احسن اقبال

28 جولائی, 2025 17:40

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لگائے گئے زخموں سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے مدد لی۔

کراچی پریس کلب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کسی ملک کی خواہش نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات ماضی میں سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے، آج پاک امریکا تعلقات مثبت انداز میں بہتر ہورہے ہیں۔ پاکستان کے مسلم ممالک سے بھی تعلقات اچھے ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارت کو معاشی میدان میں بھی شکست دیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سفارتی، دفاعی اور معاشی اڑان بھررہے ہیں، کراچی سے سکھر موٹر وے کا منصوبہ بجٹ میں رکھا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔