آزاد کشمیر: 24 گھنٹوں میں تیندوے کا دوسرا حملہ، نوجوان زخمی

Azad Kashmir: Second leopard attack in 24 hours, youth injured
مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیان بالا میں تیندوے نے ایک بار پھر حملہ کردیا۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا آزاد کشمیر کے گاؤں نلئی میں تیندوے نے حملہ کرکے ایک 17 سالہ نوجوان کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ ایک ہفتے کے دوران ضلع ہٹیاں بالا میں تیندوے کی جانب سے کیا گیا دوسرا حملہ ہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی اسی علاقے میں ایک تیندوا گھر کے صحن سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا اور کچھ گھنٹوں بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی تھی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتاہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










