کراچی کے ساحل پر لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد، شناخت ہوگئی

Bodies of a boy and a girl found on Karachi beach, identified
کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں برآمد لڑکا اور لڑکی کی لاشوں کی شناخت کا عمل پورا کرلیا گیا۔
کراچی کے ساحل پر نوجوان لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، ابتدائی معائنے کے مطابق دونوں کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت ساجد مسیح اور ثنا آصف کے نام سے ہوئی جن کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین کے پاس سے موبائل فون اور نقدی بھی ملی ہے جب کہ لاشیں 6 سے 7 گھنٹے پرانی تھیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ پیدل یا موٹر سائیکل پر لایا گیا، یا پھر تعاقب کرکے قتل کیا گیا۔
اس سے قبل پولیس نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے دونوں لڑکا لڑکی کو کہیں سے لاکر یہاں مارا گیا ہو۔ پولیس نے بتایا کہ ساحل کا یہ علاقہ سنسان ہے۔ دونوں کو سروں پر گولیاں ماری گئیں
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے قریب ہیں، مہزور علی نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










