بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

اے ٹی سی سے سزائیں؛ سینیٹر اعجاز چودھری، احمد بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار

28 جولائی, 2025 19:32

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور  اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے  سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ انھیں انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اعجاز چودھری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینیٹر رہنےکے اہل نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد چٹھہ اور احمد خان بھچرکو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر پی پی87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔