کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں بدستور بادلوں کے ڈیرے، مطلع ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں موسم مرطوب، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ جنوب مغرب سے 33 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے لیکن شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









