کراچی میں گوشت سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت میں کیوں فروخت کیا جارہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Why Is Meat Being Sold Below Official Rates in Karachi? Key Reason Revealed
کراچی میں گائے کا گوشت سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت میں فروخت کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔
کراچی میں گائے کے گوشت کی قیمتوں میں واضح تفاوت نے شہریوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے، کیونکہ مختلف علاقوں میں گوشت کی قیمتیں یکساں نہیں۔ شہر کے بعض علاقوں میں گائے کا گوشت 1700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کچھ جگہوں پر یہی گوشت محض 1000 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
اگرچہ سرکاری نرخ کے مطابق گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت 950 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن یہ 1200 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح بچھیا کے بغیر ہڈی والے گوشت کی سرکاری قیمت 1150 روپے فی کلو ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 1700 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔
دکانداروں کے مطابق جو گوشت کم قیمت میں فروخت ہو رہا ہے، وہ یا تو بیمار جانوروں کا ہوتا ہے یا "پریشر” والا گوشت ہوتا ہے، جو معیار کے لحاظ سے کم تر سمجھا جاتا ہے۔
لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں ہڈی والا گوشت 600 روپے فی کلو اور بغیر ہڈی والا گوشت 1000 روپے فی کلو میں بھی دستیاب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سستا گوشت ملنا کسی نعمت سے کم نہیں، تاہم معیار پر سوالات بھی اٹھتے ہیں۔
شہر میں دستیاب زیادہ تر گوشت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے سرکاری سلاٹر ہاؤس سے نہیں لایا جاتا بلکہ قصائی مقامی سطح پر جانور ذبح کر کے اپنی دکانوں پر گوشت فروخت کرتے ہیں، جس سے قیمتوں اور معیار میں فرق واضح ہوتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









