بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

اگست میں طوفانی بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

29 جولائی, 2025 16:24

اگست میں طوفانی بارشوں سے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، جبکہ اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر 25 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، تاہم سندھ میں بارش کی شرح کم رہی۔

دوسری جانب ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ بارشوں کے تسلسل کے باعث سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد جاں بحق ہوئے، یوں 26 جون سے اب تک مختلف حادثات میں 281 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 675 زخمی ہوئے ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر میں 28 سے 31 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، جبکہ مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی 31 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔