کراچی میں گرین لائن بی آر ٹی کے مسافروں میں بڑا اضافہ

کراچی: وفاق سے سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی 15ویں بورڈ اجلاس ہوا جس میں بریف کیا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران گرین لائن بی آر ٹی کی یومیہ رائیڈرشپ 52 ہزار سے بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی۔
گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ کو روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں تک پہنچانے کیلئے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایم ڈی ایس ایم ٹی اے نے ادارے کی کارکردگی، شہری ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ایس ایم ٹی اے بورڈ کی جانب سے 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پورٹ فولیو کی توثیق، فی الفور تکمیل کے احکامات کیے گئے۔
گرین اور اورنج لائن بس منصوبوں کے پراپرٹی مینجمنٹ کے لیے نان فیئر ریونیو فرم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وفاق سے گرین لائن کی حوالگی کے بعد سندھ حکومت نے اس نظام کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے، جس کا نتیجہ رائیڈرشپ میں مسلسل اضافے کی صورت میں سامنے آیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن کو آپس میں منسلک کرنے سے عوام کو سہولت میسر آئی ہے اور روزمرہ کے سفر میں بہتری آئی ہے۔
ہم نان فیئر ریونیو ماڈلز کو بروئے کار لا کر ان منصوبوں کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سندھ حکومت شہریوں کو جدید، معیاری اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












