قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط

عمرایوب نے ایف آئی اے سے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ مانگ لی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے انصاف کی فوری فراہمی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔
اپوزیشن لیڈر نے اپنے خط میں لکھا کہ 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں،عدالتی کارروائیاں بدنیتی، جلد بازی اور دباؤ کے تحت کی جا رہی ہیں۔
ملک میں آئین اور عالمی قوانین پامال ہو رہے ہیں،جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضا عدلیہ کی ساکھ کو تباہ کر رہی ہے۔ عدلیہ کو ظلم کے خلاف ڈھال بننا ہوگا، انصاف نظر آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:میرے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے، بانی پی ٹی آئی
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس سے 6 نکاتی اصلاحاتی اقدامات پر فوری عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتی طرزِ عمل پاکستان کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔
9 مئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے،انسداد دہشتگردی عدالتوں کی رات گئے کارروائیاں منصفانہ ٹرائل کی نفی ہیں،ملزمان کو وکیلِ صفائی کے حق سے محروم کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔
میڈیا کو مقدمات تک رسائی نہ دینا شفافیت کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے،عدلیہ کا کام ظلم کا ہتھیار نہیں بلکہ انصاف کی بحالی ہے،پولیس اور پراسیکیوشن کی بے ضابطگیوں کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔
انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے،عدالتیں تاریخ کے کٹہرے میں ہیں، فیصلہ قوم کی آنکھوں کے سامنے ہو گا۔
PLD 1975 SC 234 اور 2012 SC 553 فیصلے عدل کی بنیاد واضح کرتے ہیں،انصاف صرف ہونا نہیں، نظر آنا بھی ضروری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











