بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت آئی، فیلڈ مارشل

30 جولائی, 2025 14:30

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت آئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی جس میں انہوں نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاک فوج پُرعزم ہے، انہوں نے بھارت کی دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت آئی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی مذہب، قوم یا فرقے کے نمائندہ نہیں، دہشتگردی کے خلاف قومی سطح پر یکجہتی ناگزیر ہے۔

آرمی چیف نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو قومی ترقی کا ضامن قرار دیا، انہوں نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سطح پر مربوط حکمت عملی پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے پُرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نشست کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا کے درمیان سوال و جواب کا سیشن ہوا، آرمی چیف نے شرکا کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔