بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

30 جولائی, 2025 10:40

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشال یوسفزئی کو ٹکٹ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں پارٹی کے دیگر امیدواروں کو آج شام تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، ثمینہ خالد کو سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔