مزدور طبقے کیلئے خوشخبری؛ کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر

Good news for the working class: Minimum wage set at Rs. 40,000
سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم کے مطابق نیم ہنر مند افراد کی تنخواہ 41 ہزار 380 روپے، ہنر مند افراد کی اُجرت 49 ہزار 628 روپے جبکہ اعلیٰ ہنر مندوں کے لیے ماہانہ اجرت 51 ہزار 745 روپے مقرر کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اجرت یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں پر ہوگا۔ وزیر محنت کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو فی گھنٹہ کم از کم اجرت 192 روپے ادا کرنا لازم ہوگا، تاکہ انہیں مہنگائی کے موجودہ دور میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










