بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ؛ جانیے

Sudden extension of holidays in educational institutions
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت جاری بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے آسان طریقہ کار اور ضروری شرائط کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جن والدین کو اپنے بچوں کا اندراج کروانا ہے، وہ بچوں کو ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر جائیں۔ رجسٹریشن کے لیے بچوں کا نادرا سے جاری کردہ ب فارم اور وہ موبائل نمبر ہمراہ لائیں جو پہلے سے بی آئی ایس پی میں درج ہو۔ دفتر میں موجود متعلقہ افسر بچوں کی رجسٹریشن مکمل کر کے والدین کو ایک انرولمنٹ سلپ جاری کرے گا۔
یہ سلپ بچوں کے اسکول سے پُر کروانی ہوگی جس میں کلاس، سیکشن، کلاس ٹیچر کا نام اور دیگر ضروری کوائف شامل ہوں گے۔ سلپ پر کلاس ٹیچر اور ہیڈ ٹیچر کی تصدیق لازمی ہوگی۔ مکمل شدہ سلپ دوبارہ بی آئی ایس پی دفتر میں جمع کروائی جائے گی جس کے بعد وظیفہ جاری کر دیا جائے گا۔
وظیفہ حاصل کرنے کے لیے بچوں کی اسکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔ اگر بچہ کسی وجہ سے اسکول تبدیل کرے تو فوری طور پر بی آئی ایس پی دفتر کو آگاہ کرنا ہوگا تاکہ ریکارڈ میں درستگی کی جا سکے۔
پروگرام کی شرائط کے مطابق صرف وہی بچے اہل ہوں گے جن کی والدہ بینظیر کفالت پروگرام کی مستحق ہو۔ مزید یہ کہ بچوں کا ب فارم نادرا سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔ عمر کی حد کے مطابق پرائمری تعلیم کے لیے بچوں کی عمر 4 سے 14 سال، سیکنڈری کے لیے 8 سے 18 سال اور ہائر سیکنڈری کے لیے 13 سے 22 سال مقرر کی گئی ہے۔
سہ ماہی وظیفے کی شرح بھی طے کر دی گئی ہے۔ طالبات کو پرائمری کے لیے 3,000 روپے، سیکنڈری کے لیے 4,000 روپے اور ہائر سیکنڈری کے لیے 5,000 روپے دیے جائیں گے۔ طلباء کے لیے یہ رقم بالترتیب 2,500، 3,500 اور 4,500 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ پرائمری تعلیم مکمل کرنے پر طالبات کو 3,000 روپے کا خصوصی بونس بھی دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











