بھارت نے فیٹف میں علی امین گنڈاپورکا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کرادیا

India submits Ali Amin Gandapur's statement to FATF as evidence against PakistanIndia submits Ali Amin Gandapur's statement to FATF as evidence against Pakistan
بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کرادیا۔
فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کا بیان جمع کرایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انھیں رہا کر دیتے ہیں۔
بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
فیٹف حکام کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت نے بیان کی بنیاد پر موقف اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے، بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو پاکستان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا ہے۔
خیال رہےکہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا، پاکستان 2018 سے فیٹف کی گرے لسٹ میں تھا۔
اس کے بعد سے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا مستقل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو کا نام دوبارہ گرے لسٹ میں آجائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












