پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کر دیے گئے

utility-stores-closed-across-pakistan
پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کر دیے گئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پاکستان بھر میں عوام کو سستی اشیائے خور ونوش فراہم کرنے والے یوٹیلٹی اسٹورز بند کر دیے گئے اور وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز وزیراعظم شہباز شریف اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بند کیے گئے ہیں۔
وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آج (31 جولائی 2025) سے یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام خرید وفروخت ختم کر دی گئی ہے۔
واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین سراپا احتجاج بنے رہے، لیکن ان کا مطالبہ منظور نہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ ہی ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
ذرائع صنعت وپیداوار نے بتایا تھا کہ جولائی کے اختتام پر یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کردیا جائے گا اور اسٹورز کے تمام ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن اسکیم آفر کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












